آسٹریلوی وزیراعظم کی بھارت سے سول جوہری معاہدے پر رضامندی،بھارتی وزیراعظم بھی دونوں ممالک میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں،ٹونی ایبٹ کا خطاب

جمعہ 5 ستمبر 2014 20:53

آسٹریلوی وزیراعظم کی بھارت سے سول جوہری معاہدے پر رضامندی،بھارتی وزیراعظم ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) این پی ٹی پر دستخط نہ ہونے کے باوجود آسٹریلوی وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ سول جوہری معاہدے کے لئے رضامندی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ اپنے دو روزہ پر بھارت میں موجود ہیں دورے کے دوران وزیر اعظم نے ایشیا کی ابھرتی ہوئی طاقت بھارت کو درپیش توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جوہری معاہدے پر دستخط کی حامی بھرتے ہوئے بھارت کو یورینیم اور کوئلے کی پیشکش کردی۔

نئی دہلی میں بھارتی چیمبر آف کامرس میں خطاب کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم نے اس بات کا اظہار کیا کہ بھارتی وزیراعظم بھی دونوں ممالک میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں بھارت توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کوئلے کا استعمال کرتا ہے واضح رہے کہ بھارت کے این پی ٹی پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سے کینبرا نے پہلے نیوکلیئر مٹیریل دینے سے انکارکردیاتھا۔

متعلقہ عنوان :