ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:01

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) ملک بھر کے دوسرے شہروں طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں میں یوم دفاع کی تقریبات کا ابعقاد کیا گیا۔دی کریسنٹ سکول باہو مان میں ہونے والی تقریب میں طلبہ و طالبات نے ٹیبلو پیش کر نے کے علاوہ قومی نغمے بھی سنائے۔

(جاری ہے)

قائمقام پرنسپل قاضی محمد تنویر صفدر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے جنہوں اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر ملک کا دفاع کیااور دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

نئی نسل کو یوم دفاع کے حوالے سے معلوما ت کی فراہمی کرنا والدین اور استاتذہ کی ذمہ داری ہے۔ضرب عضب آپر یشن میں بھی پاک فوج کو کامیابیاں مل رہی ہیں۔پاک فوج پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ بڑی بھول تھی کہ وہ پاکستان کو شکست دے دے گا۔مگر ہماری بہادر فوج نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چےئرمین SMC عتیق الرحمان تھے۔

متعلقہ عنوان :