قومی کرکٹرزفٹنس کی کڑی آزمائش سے گزرنے لگے، کنٹریکٹ یافتہ 28 کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کردی،شاہد آفریدی بیرون ملک، وہاب ریاض بیٹی کی بیماری، ناصر جمشید اپنی شادی کے سبب نہ آسکے ، ٹی 20 چیمپئنز لیگ کیلئے لاہور لائنز میں شامل پلیئرز بھی ٹیسٹ دیں گے، پہلے روز 15 کرکٹرز کی جسمانی لچک، پھرتی، قوت اور اسٹیمنا کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ٹیسٹ کرکے ڈیٹا مرتب کرلیا گیا، دوسرے مرحلے میں دیگر کی صلاحیت بھی جانچی جائیگی، آسٹریلیا کیخلاف یواے ای میں سیریز کیلئے اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے ایک ہفتے میں مکمل ہونے والی حتمی رپورٹ کو پیش نظر رکھا جائیگا
اتوار 7 ستمبر 2014 14:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) قومی کرکٹرزفٹنس کی کڑی آزمائش سے گزرنے لگے، کنٹریکٹ یافتہ 28 کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کردی۔شاہد آفریدی بیرون ملک، وہاب ریاض بیٹی کی بیماری، ناصر جمشید اپنی شادی کے سبب نہ آسکے ، ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ کیلئے لاہور لائنز میں شامل پلیئرز بھی ٹیسٹ دیں گے، پہلے روز 15 کرکٹرز کی جسمانی لچک، پھرتی، قوت اور اسٹیمنا کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ٹیسٹ کرکے ڈیٹا مرتب کرلیا گیا، دوسرے مرحلے میں دیگر کی صلاحیت بھی جانچی جائیگی، آسٹریلیاکیخلاف یواے ای میں سیریز کیلئے اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے ایک ہفتے میں مکمل ہونے والی حتمی رپورٹ کو پیش نظر رکھا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے متعدد کرکٹرز کے فٹنس مسائل سامنے آنے پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی طرز پر خصوصی پلان شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا،نیشنل اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد اکرم نے مکمل پروگرام مرتب کرکے بورڈ کے حوالے کیا، ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ٹیم تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی، بعدازاں اگست تک کے فارغ وقت میں قذافی اسٹیڈیم اور این سی اے میں ایک ماہ تک سخت گرمی میں کھلاڑیوں کے پسینے چھڑا کر انھیں سپر فٹ بنانے کی کوشش ہوئی، محمد اکرم کا خیال تھا کہ پلیئرز تربیتی کیمپس کے دوران تو فزیو کی ہدایات اور غذائی پلان پر عمل کرتے لیکن بعد ازاں بے فکر ہوجاتے ہیں، اسی رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے سال میں 4 بار فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا جس سے کھلاڑی مطلوبہ معیار برقرار رکھنے پر مجبور ہونگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.