ڈی چوک منتقل ہونے کے بعد تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے شرکاء کی تعداد میں اضافہ
اتوار 7 ستمبر 2014 00:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) ڈی چوک منتقل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو دھرنے میں شریک ہونے کی ہدایت پر آزادی دھرنے میں ہلچل شروع ہو گئی۔گذشتہ دو دن کی شدید موسلا دھار بارش کے بعد اتوار کے روز موسم خوشگوار ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور آزادی مارچ کے شرکاء کی بڑی تعداد نے ڈی چوک کا رخ کر لیا۔
شرکاء کی تعداد میں اضافہ کی ایک بڑی وجہ اتوار کی تعطیل اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اورآئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کو دھرنے میں شریک ہونے کی ہدایت کے باعث ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اس دوران پاکستان کے مختلف علاقوں سے وہ لوگ جو کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند ہیں اپنے اپنے حامیوں اور سپورٹرز کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ آزادی مارچ کے دھرنے میں شرکت کے لئے پہنچے۔
اس دوران ڈی چوک میں لگائے جانے والے مختلف ٹینٹوں اور خیموں پر ان پی ٹی آئی کے حامی متوقع امیدواروں نے اپنے انتخابی بینر اور پوسٹر لٹکانا شروع کر دئیے تا کہ ان کی شرکت کو نمایاں اہمیت مل سکے، جبکہ دوسری جانب اتوار کی تعطیل ہونے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد بھی ڈی چوک پہنچی اوروہاں اس نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.