برطانوی حکومت کا اسکاٹ لینڈ کی ممکنہ علیحدگی سے قبل اسے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ
پیر 8 ستمبر 2014 12:27
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر 2014ء) برطانوی حکومت نے اسکاٹ لینڈ کی ملک سے ممکنہ علیحدگی سے قبل اسے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں تاج برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ریفرنڈم 18 ستمبر کو ہونے جارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں علیحدگی پسند جماعت ” اسکاٹش نیشنل پارٹی ” کی جانب سے مہم زوروں پر ہے، ریفرنڈم سے قبل عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے برطانوی حکومت نے اسکاٹ لینڈ کو تمام تر اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ٹیکس وصولیوں کے اختیارات سمیت سرکاری رقم خرچ کرنے کا اختیار شامل ہے۔
دوسری جانب مقامی اخبار میں گزشتہ روز شائع ہونے والے عوامی رائے عامہ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے 51 فیصد عوام علیحدہ ملک کے حق میں ہیں جبکہ 49 فیصد افراد نے اس کے خلاف فیصلہ دیا۔
(جاری ہے)
حالیہ سروے کے بعد برطانوی وزیر خزانہ جارج اوسبوم نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسکاٹ کے عوام ریفرنڈم کو مسترد کرتے ہوئے 300 سالہ انگلینڈ یونین میں ہی رہنے کو ترجیح دیں تو انہیں تمام تر اختیارات دینے کو تیار ہیں.
علیحدگی پسند تنظیم کے سربراہ کا تاج برطانیہ سے آزادی لینے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ جلد اپنی پہنچان لے کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا جسے آزاد اور خودمختار ملک بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب واضح ہو چکا ہے کہ عوام اپنے حق کے لئے سرگرم ہیں جس کا فیصلہ 18 ستمبر کے ریفرنڈم کی صورت میں ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.