فوج خود آکرمعاملہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، چوہدری شجاعت
منگل 9 ستمبر 2014 12:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میرے بیان کوغلط انداز میں پیش کیا گیا میں نے فوج کو آنے کا نہیں مدد کرنے کا کہا تھا۔ گزشتہ روزطاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں چوہدری شجاعت نے کہاکہ سیاستدان معاملات کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، امید ہے کہ جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائین گے، انھوں نے کہا کہ آرمی کو میں نے نہیں کہا تھا کہ فوج آکر اقتدار کواپنے کنٹرول میں لے لے، میرے بیان کو غلط اندازمیں پیش کیاگیا، میں نے فوج کے متعلق یہ کہا تھا کہ فوج آکر معاملات حل کرنے میں مدد کرے، انھوں نے کہا کہ پہلے بھی حکومت کی درخواست پر فوج اس معاملے میں مداخلت کرچکی ہے، اب پھر فوج کوخود سے آکرمعاملے کے حل کے لیے کردارادا کرنا چاہیے تاکہ قوم کواس بحران سے نکالا جاسکے۔
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ نہیں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہواہے،حکومت ناکام ہی نہیں بلکہ بے نقاب بھی ہو گئی ہے۔انھوںنے کہاکہ بوٹ پہن کر کشتیوں میں بیٹھ کر ڈرامہ کیا جاتا ہے اب وہ زمانہ گیا، ان کی ڈرامہ بازیاں اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتیں، حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا اس لیے فوج کو آنا پڑا جو کام حکومت نے کرنے تھے وہ فوج کوکرنا پڑرہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.