جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 12ستمبرکو تربیتی کنونشن منعقد ہو گا

بدھ 10 ستمبر 2014 16:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) جمعیت طلباء اسلام سائنس کالج یونٹ کے جنرل سیکرٹری عصمت اللہ،محمدشعیب،محمداولیاء رفیع اللہ جمعیت طلباء اسلام ڈگری کالج یونٹ کے صدرمحمدعارف ،جمالدالدین،سمیع اللہ،محمدعمیر،محمدرحیم،ودیگر نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 12ستمبر بروز جمعہ صبح9بجے سائنس کالج میں عظیم الشان تربیتی کنونشن وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے ساتھیوں نے ہروقت اس کنونشن کاانعقاد کیاہے انشاء اللہ کارکن بھرپورشرکت کرینگے انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام کی ضلعی قیادت کے کاوشوں کے بدولت آج کوئٹہ فعال ومنظم ہے انہوں نے کہاکہ کارکن پروگرام میں بھرپورشرکت کرینگے انہوں نے عصری اداروں کے طلباء کوزیادہ سے زیادہ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ہے۔