کراچی، حساس اداروں کی انچولی میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 2اہم کارکن گرفتار ،ملزمان کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے ،مخالف فرقے کے علماء اور کارکنان کی ایک ہٹ لسٹ بھی برآمد

بدھ 10 ستمبر 2014 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) حساس اداروں نے کراچی کے علاقے انچولی میں کارروائی کرکے دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2اہم کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کی علی الصبح نے حساس اداروں نے انچولی سوسائٹی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے 2ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ،لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مخالف فرقے کے علماء ،کارکنان کی ایک ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :