سانحہ داروغہ والا ،شہید ہونیوالوں کے ورثاء کیلئے امدادی رقم 5 سے بڑھا کر16لاکھ کر دی گئی ،پنجاب حکومت لینٹر گرنے سے متاثر ہونیوالی جامع مسجد حنفیہ کی تعمیر بھی کرائے گی

بدھ 10 ستمبر 2014 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) پنجاب حکومت نے داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر شہید ہونیوالوں کے ورثاء کیلئے امدادی رقم 5لاکھ روپے سے بڑھا کر 16لاکھ روپے فی کس کردی گئی ۔

(جاری ہے)

یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے میڈیا کو بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لینٹر گرنے سے متاثر ہونے والی جامع مسجد حنفیہ کی دوبارہ تعمیر بھی کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :