دیپیکا پڈوکون اپنی فلم ” فائنڈنگ فینی“ کے حوالے سے سنسربورڈ کے رویے سے پریشان
جمعرات 11 ستمبر 2014 12:25
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پاڈوکون اپنی نئی فلم ’فائنڈنگ فینی‘ کے حوالے سے سینسر بورڈ کے رویے سے کافی حیران ہیں۔دراصل فلم میں دیپکا کا ایک ڈائیلاگ ہے- ’آئی ایم ورجن‘ یعنی میں کنواری ہوں۔ اس پر بھارتی سینسر بورڈ کواعتراض تھا اور اسے ابتدا میں فلم سے ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا۔اس مسئلے پرغیر ملکی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں دیپکا پاڈو کون نے کہاکہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ پرومو میں تو اس ڈائیلاگ پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن پھر فلم سے اسے ہٹانے کو کہہ دیا گیا۔
یہ رویہ میری سمجھ سے باہر ہے۔لیکن دیپکا اب اس بات سے خوش ہیں کہ فلم سے مکالمہ ہٹایا نہیں گیا اور اعتراض کے باوجود وہ موجود ہے۔ میں اس بات پر حیران ہوں کہ پرومو میں تو اس ڈائیلاگ پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن پھر فلم سے اسے ہٹانے کو کہہ دیا گیا۔(جاری ہے)
یہ رویہ میری سمجھ سے باہر تھا۔دیپکا کہتی ہیں کہ میں میڈیا کی شکرگزار ہوں جس نے اس معاملے میں بار بار سوال پوچھ کر آگہی پیدا کی۔
بالآخر سینسر بورڈ کی سمجھ میں آیا کہ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔فلم’ ’فائنڈنگ فینی“ میں انھوں نے پنکج کپور، نصیر الدین شاہ اور ڈمپل کپاڈیہ جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ میں ان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو یادگار مانتی ہوں۔اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ اس سے پہلے وہ فلم ’ کاک ٹیل‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.