سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے ضلعی ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس
جمعرات 11 ستمبر 2014 16:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے ضلعی ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس مرکز 106راوی روڈ پر منعقد ہوا۔ سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریلیف کیمپس کے قیام اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے کوششوں کو مزید مربوط اور موٴثر بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اہل حدیث یوتھ فورس کے کارکنان اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کی ہر ممکن امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ کا بد ترین سیلاب ہے جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے لیکن آفت کی اس گھڑی میں دھرنے میں میوزک شو‘ مصیبت میں کھڑے ہوئے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
مرکزی جنرل سیکریٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے لاہور میں مسجد گرنے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔
حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ عمران خان کا جوڈیشنل کمیشن کی مدت پر اصرار جاوید ہاشمی کے انکشافات کی تائید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنے والوں سے ہونے والے مذاکرات کو حتمی شکل دے‘ اگر ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتے تو پھر سختی سے نمٹا جائے۔ بند گلی سے نکلنے کے لیے عمران خان کے پاس سیلاب ایک بہانہ ہے جسے فوری استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حافظ منظور الٰہی ناظم شعبہ خدمت خلق نے کہا کہ سینکڑوں بستیاں اجڑ گئیں ہماری تاریخ کا سب سے بڑے سیلاب نے سینکڑوں لوگوں کی زندگیوں کو گل کر دیا لیکن حکمران صرف تسلیاں اور بیانات تک محدود ہیں۔ اس موقعہ پر اہل حدیث یوتھ فورس کے پنجاب بھر سے تمام ضلعی وتحصیلی ذمہ داران نے سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں کی بہالی اور امداد کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا۔مزید قومی خبریں
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.