Live Updates

بات صرف نواز شریف کے استعفے پر اٹکی ہوئی ہے: عمران خان

جمعرات 11 ستمبر 2014 22:19

بات صرف نواز شریف کے استعفے پر اٹکی ہوئی ہے: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب بات صرف نواز شریف کے استعفے پر اٹکی ہوئی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی چاہے جتنے مذاکرات کر لے، استعفے تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔دھرنے کے شرکاء خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میری نواز شریف سے نہیں بلکہ اس کی ذہنیت سے لڑائی ہے۔ میری جنگ قانون وتڑنے والوں کیخلاف ہیں۔

میری لڑائی ان ظالموں سے ہے جو قانون توڑتے ہیں لیکن قانون سے اوپر ہیں لیکن عام پاکستانی سے ہر روز ظلم ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے۔ دنیا میں عزت پانے کیلئے اپنے حقوق جاننا پڑیں گے۔ حکمران ڈرتے ہیں کہ اگر عوام اپنے حقوق جان گئے تو ان کی دکانداری بند ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے صرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا کیونکہ حکومت کو علم تھا کہ اگر 4 حلقے کُھل گئے تو ان کا سارا پول کھل جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء بھی مانتے ہیں کی دھاندلی ہوئی۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی مان گئے ہیں کہ اگر چار حلقے کھل گئے تو سارا الیکشن ہی ختم ہو جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کو 8 اگست کو سیلاب کا پتا چل گیا تھا لیکن اس نے سیلاب کی روک تھام کیلئے کوئی تیاری نہیں کی۔ اگر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہوتا تو سیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات