میکسیکو کے ریستوان میں کھانے شوقین افراد کیلئے ایڈوینچر کا انتظام

ہفتہ 13 ستمبر 2014 16:30

میکسیکو کے ریستوان میں کھانے شوقین افراد کیلئے ایڈوینچر کا انتظام

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) میکسیکو کے ریستوان میں کھانے شوقین افراد کیلئے ایڈوینچر کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں بچھو، مکڑی، سنڈی اور گھونگے کھانے کے لئے دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق چکن، مٹن، بیف کا زمانہ پرانا ہوا، میکسیکو کا ریستوارن لایا ہے نئے پکوانوں کا خزانہ، میکسیکو سٹی کے ہوٹل میں کیڑے مکوڑوں سے سجی ڈشز پیش کی جارہی ہے۔گھونگے، چیونٹی، سونڈی اور بھنوروں کے ساتھ ساتھ یہاں، بچھو اور مکڑی بھی کھانے کو ملتے ہیں۔ شیف کے مطابق کیڑے مکوڑوں کا کھانے میں استعمال قدیم روایت کا حصہ ہے۔ کیڑوں سے تیار پکوانوں کی قمیتیں آٹھ سے چوبیس ڈالر تک ہے، جب کہ کئی پکوان سو ڈالر تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔