الطاف حسین کی اسلام آباد میں دھرنے ملتوی کرنے کی اپیل
ہفتہ 13 ستمبر 2014 19:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) قائد الطاف حسین نے اسلام آباد میں حکومت کے خلاف جاری دھرنے ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) سیلاب متاثرین کے لیے دھرنے ملتوی کر دیں۔
(جاری ہے)
الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے دینے والی جماعتوں سے اپیل ہے کہ دوبارہ مذاکرات شروع کریں، افہام وتفہیم سے ایسا حل نکالا جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔
ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے صبر سے معاملات چلائے ہیں اسل لیے اس کی تعریف کرتا ہوں، حکومت نے جہاں اتنا صبر سے کام لیا ہے تو وہاں وہ مزید تھوڑا صبر کر لے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.