گنے کی امدادی قیمت کا فوری اعلان کیا جائے، سابقہ سپورٹ پرائس ،
میں کاشت کاروں کے لاگت اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے،کسان بورڈ پاکستان
ہفتہ 13 ستمبر 2014 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گنے کی سپورٹ پرائس کا فوری اعلان کرے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے سال 2012-13 اور 2013-14 کے لیے جو قیمت خرید مقرر کی تھی اس سے کاشت کاروں کے لاگت اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔ گنے کی کاشت، کاشت کاروں کے لیے گھاٹے کا سودا ثابت ہوئی۔
حکومت سپورٹ پرائس کا اعلان کرتے وقت دیانت داری سے فی ایکڑ پیداوار اور اس پر آنے والے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت کا اعلان کرے۔ کسان بورڈ پاکستان کی مرکزی کماد کمیٹی کے تخمینہ کے مطابق ہمارے ہاں عموماً 600من فی ایکڑ پیداوار ہے اور کم و بیش 119000 روپے فی ایکڑ لاگت آتی ہے جس کے حساب سے فی من اخراجات 198روپے 33پیسے ہے۔(جاری ہے)
اب کاشتکار کے لیے یہ ناممکن ہے کہ وہ 200روپے فی 40کلوگرام میں اپنی فصل شوگر ملز کے حوالے کر دے۔
کسان بورڈ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گنے کی کم از کم قیمت 250روپے فی من مقرر کی جائے اس سے کم قیمت کاشت کاروں کے لیے سراسر نقصان ثابت ہو گی جب کہ حالیہ سیلاب نے بھی کماد کی فصل کو خاصہ نقصان پہنچایا ہے جب کہ حکومت کی ناقص زرعی پالیسیوں سے کاشت کار مسلسل خسارے میں جا رہے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ شوگر ملز کی طرف سے کاشت کاروں کو ان کی فصل کی قیمت فوری ملنی چاہیے۔ سی پی آر کو چیک کا درجہ دیا جائے یا کاشت کاروں کو رقوم کی ادائیگی بذریعہ چیک کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.