سپین ،پاکستانی سفارت خانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کااجراء،

مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی تیاری تین سے چار ہفتوں پر محیط ہے ، رفعت مہدی

ہفتہ 13 ستمبر 2014 20:31

سپین ،پاکستانی سفارت خانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کااجراء،

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء)سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں پاکستانی سفارت خانہ نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء شروع کر دیا اس ضمن میں ارجنٹ پاسپورٹ دو ہفتوں اور آرڈنری پاسپورٹ چار ہفتوں میں بنایا جائیگا۔ واضح رہے کہ اسپین سمیت یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ریڈ ایبل پاسپورٹ بنوانے کے لئے فرانس جانا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان رفعت مہدی نے بتایا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ تمام فضائی کمپنیوں میں سفر کرنے کے لئے ضروری قرار دیا جا چکا ہے اس لئے 24نومبر2015 تک تمام مینول پاسپورٹ ختم کرکے انہیں کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی تیاری تین سے چار ہفتوں پر محیط ہے لہٰذا اسے فوری عمل نہ سمجھا جائے۔یاد رہے کہ مینول پاسپورٹ پررواں سال فریضہ حج کی اجازت کیلئے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے سعودی حکام کو دی جانے والی درخواست مسترد کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس سال فریضہ حج سے محروم ہونا پڑا ہے۔