پنڈی بھٹیاں میں طوفانی بارش،4مکانات زمین بوس،5کم سن بچوں سمیت 7افراد جاں بحق، 4 زخمی

اتوار 14 ستمبر 2014 16:47

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) تحصیل پنڈ ی بھٹیاں میں طو فا نی بارش میں رسول پور کے قر یب عبد اللہ پور گا وں میں رائس شیلر کا لنٹر گر نے سے چار مکا نا ت زمین بو س ہو گئے جس کے نتیجہ میں5کم سن بچوں سمیت سات افراد جا ں بحق 4افراد شدید زخمی ہو گئے ، جان بحق ہو نے والوں میں 8سالہ عاقب ولدضیا اللہ 6سالہ آفتاب ولد ضیا اللہ 3سالہ نور فا طمہ دختر ضیا اللہ ،تو قیر فا طمہ زوجہ ضیا االلہ ( ایک خا ندان کے چا ر ا فرادہلا ک)جبکہ 14 سالہ سدرا دختر مہدی حسن 6سالہ مصبا ح دختر مہدی حسن ۔

صفیعہ بی بی زوجہ مہدی حسن (دوسرے خاندان کے تین افراد ہلا ک )شا مل ہیں جبکہ شدید زخمیوں میں خو ر شید بیگم ، ، زکا اللہ اور ایک کم سن بچی شا مل ہے جن کو فوری رورل ہیلتھ سنٹر جلا ل پور بھٹیاں پہنچا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق رائس شیلر کا لنٹیر گر نے کے سا تھ اس کی بو سیدہ دیوار کا ملبہ چار مکا نوں پر گر پڑااورجس سے ضیا اللہ حجام،مختار مسلم شیخ ، منظور مسلم شیخ و غیر ہ کے ا مکا نات پر گر نے سے ان کے مکا نوں کی چھتں زمین بوس ہو گی اور مکا نوں کے ا ند ر ر ہنے والے افراد ملبہ کے نچے دب گئے یہ را ئس شلیر حق نواز کھرل کا بیا ن کیا جا تا ہیں ان مکا نا ت کے مکینوں نے بتا یا رائس شلیر والوں کو کئی باریہ کہا گیا یہ بو سید ہ دیو ار ہمارے کے لئے خطرہ کا با عث بن سکتی ہے مگر و ہی ہو ا اس بو سیدہ د یو ار اور لنٹر گر نے سے جا ئین ضا ئع ہو گیئں اس سا نخہ کے بعد گا وں کے لو گوں نے مسا جد میں ا علا نا ت کرو کر لو گوں کو مدد کے لئے پکار ا اور ملبہ آ ٹھا نے کا کا م شروع کر دیا پا نچ کم سن بچوں کی لا شوں سمیت چھ شدید زخمیوں کو نکالا گیا جبکہ دو خو اتین نے بعد میں دم توڑ دیا