قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کپتان کا اعلان کل ہوگا ،شاہد آفریدی فیورٹ
پیر 15 ستمبر 2014 12:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا اعلان کل منگل کو کیا جائیگا۔ وسیع تجربے کے پیش نظر شاہد آفریدی فیورٹ بن گئے ہیں۔ نوجوان کرکٹرز فواد عالم اور صہیب مقصود بھی قیادت کی دوڑ میں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد محمد حفیظ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے تھے پاکستان کو پانچ اکتوبر کو یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف مختصر طرز کا ایک میچ کھیلنا ہے۔
یواے ای ہی میں نیوزی لینڈ کیخلاف چار اور پانچ دسمبر کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔چیئرمین شہریار خان کے مطابق نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان منگل کو کیا جائیگا۔بیس بیس اوورز کی قومی ٹیم کا اعلان سترہ ستمبر سے شروع ہونیوالے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اختتام پر کیا جائیگا۔(جاری ہے)
سری لنکا میں خراب پرفارمنس کے باعث عمراکمل اور متنازعہ بیان پر احمد شہزاد قیادت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں تسلسل سے عمدہ کارکردگی وجہ سے نوجوان فواد عالم اور اعلیٰ تعلیم یافتہ صہیب مقصود کپتانی کے امیدوارں میں شامل ہیں۔ ورلڈکپ کے پیش نظر شاہد آفریدی قیادت کے لئے فیورٹ بن گئے ہیں۔ بوم بوم آفریدی کو کپتان مقرر کرنے کی صورت میں انہیں مستقبل کیلئے کپتان گروم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی جائے گی۔کپتان کی تقرری کیلئے چیف سلیکٹر معین خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس کی رائے بھی اہم ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.