19ستمبر شہداء اسلام کانفرنس دشمن قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،جمعیت علماء اسلام نظریاتی

پیر 15 ستمبر 2014 16:23

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) جمعیت علماء اسلام نظریاتی حلقہ39کے امیرجلال الدین زیرک حاجی عبدالقدیر،مولوی امین اللہ،حافظ عین الدین،حافظ عبداللہ نے کہاکہ 19ستمبر شہداء اسلام کانفرنس دشمن قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی شہداء اسلام کے قربانیوں کے ثمرات سے امت اسلامیہ کاسرفخرسے بلندکیاانہوں نے کہاکہ شہداء اسلام اورمجاہدین اسلام نے اسلام کے ابپاری ہمیشہ اپنے خون سے کی ہے تحفظ ناموس رسالت ختم نبوت اورامت مسلمہ کے آزادی کے آزادی کیلئے جن شہداء نے قربانیاں دی اوران قربانیوں کوجمعیت نظریاتی ہمیشہ یاد رکھیں جائینگے اورنہ ان کے خون کورائیگاں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ 19ستمبر بروز جمعہ شہداء اسلام کانفرنس بمقام مٹھاچوک پشتون آباد میں بھرپورشرکت کرکے دینداری کاثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :