دباؤ محسوس نہیں کر رہا،فارم میں لوٹنے کی کوشش کرونگا،مصباح
پیر 15 ستمبر 2014 17:05
لاہور((اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو نہیں ملی جو سری لنکا میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی بنیادی وجہ تھی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اس عرصے میں کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہیں ملی کیونکہ سیزن ختم ہوچکا تھا۔
مصباح الحق نے کہاکہ بیٹسمینوں نے اپنے طور پر بہت کوشش کی لیکن چونکہ کافی وقت سے نہ کھیلنے کی وجہ سے وہ ردھم میں نہیں تھے لہٰذا انھیں تگ ودو کرنی پڑی۔اپنی بیٹنگ کے بارے میں مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ ٹیم کی ناکامی کا ایک بڑا سبب ان کا فارم میں نہ ہونا تھا۔ انھیں احساس ہے کہ وہ اپنا حصہ ادا نہ کرسکے۔(جاری ہے)
جب آپسینئر بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلتے ہیں تو آپ کا حصہ نمایاں ہوتا ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ وہ خود پر کوئی دباؤ محسوس نہیں کر رہے ہیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمیشہ دباو ہوتا ہے اور اگر آپ اسے اپنے دماغ پر سوار کر لیتے ہیں تو پھر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔مصباح الحق نے کہا کہ وہ جلد سے جلد اپنی کھوئی ہوئی فارم میں واپس آنے کی کوشش کریں گے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ کپتان کی حیثیت سے وہ ٹیم سلیکشن میں اپنی رائے ضرور دیتے ہیں لیکن حتمی ٹیم سلیکشن کمیٹی منتخب کرتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.