لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

ٹورنامنٹ کا آغاز 1 جولائی سے ہوگا ، فائنل 21 جولائی کو شیڈول ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 اپریل 2024 10:59

لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اپریل 2024ء ) لنکن پریمئیر لیگ 2024ء کے 5ویں ایڈیشن کیلئے نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔ 24 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پانچ فرنچائزز کے اسکواڈ میں انتخاب کیلئے نیلامی کا اندراج کروایا ہے، نامور کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، ٹم ساؤتھی، رسی وان ڈیر ڈوسن، جمی نیشام، مشفق الرحیم، ریزا ہینڈرکس، ریلی روسو، شائی ہوپ، تسکین احمد، لونگی نگیڈی، نسیم شاہ، رحمن اللہ گرباز، نجم الحسین منرو، کولن شنتو، لنگی نگیڈی، اش سودھی، مارک چیپ مین، جیسن بہرنڈورف، آندرے فلیچر، اوشین تھامس، کیمو پال، اور فیبین ایلن شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، تبریز شمسی، ایون لیوس، مجیب الرحمان، نور احمد، ریس ٹوپلی، افتخار احمد، محمد نواز، گلبدین نائب، اور ابراہیم زدران جیسے نامور ستارے بھی مطلوبہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2024ء کا ایل پی ایل تین مقامات کولمبو، دمبولا اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ کا آغاز 1 جولائی سے ہوگا، فائنل 21 جولائی کو شیڈول ہے۔

2024ء کے سیزن میں دوبارہ پانچ ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ مجموعی طور پر 24 میچز ہوں گے۔ لیگ مرحلے میں ٹیمیں ایک دوسرے سے دو بار کھیلیں گی جو 20 میچوں پر مشتمل ہوگا۔ اس کے بعد ایک کوالیفائر، ایک ایلیمینیٹر اور دوسرا ایلیمینیٹر ہوگا اور فائنل ویسا ہی ہوگا جیسا کہ آئی پی ایل میں ہوتا ہے۔ پانچ میں سے چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں جیسا کہ انھوں نے پچھلے تین سیزن میں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :