لاہور‘ڈرائیونگ سکول کے آٹھویں بیج میں پاس ہونیوالی18 خواتین سمیت 58افرادمیں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم
منگل 16 ستمبر 2014 14:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) چیف ٹریفک آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور پولیس ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیشِ نظر ڈرائیونگ سکول کیلئے اسی ماہ ایک اور گاڑی خریدی جائیگی، ڈرائیونگ سکول کے آٹھویں بیج میں پاس ہونے والوں کو سرٹیفکیٹس اور انعامات دیئے گئے جن میں18 خواتین سمیت 58 افراد کامیاب ہوئے ۔
سی ٹی اوطیب حفیظ اور ایس پی ہیڈ کوارٹر ز اظہر گجرٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع پولیس ڈرائیونگ سکول کی تقریب میں شریک تھے ۔ ڈرائیونگ سکول کے آٹھویں بیج میں کامیاب ہونے والے 18 خواتین سمیت58افراد کو سرٹیفکیٹس اور انعامات دیئے گئے ۔(جاری ہے)
طیب حفیظ نے کہا کہ پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت اور راہنمائی کے جذنے کے تحت سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ سکول کی بنیاد رکھی ہے جسے شہریوں نے نہایت خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے سکول انچارج سجاد مہدی کو ہدایت کی کہ کورس میں شمولیت کرنے والوں کی ٹریننگ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ شہری کسی بھی معلومات یا تجاویز کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن لینڈ لائن سے 0423-1915 اور موبائل سے 1915 پر رابطہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.