کراچی، سیلاب سے ہونے والے نقصانات حکومتی نااہلی کے باعث ہوئے ہیں،علامہ اورنگزیب فاروقی

منگل 16 ستمبر 2014 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) سیلاب سے ہونے والے نقصانات حکومتی نااہلی کے باعث ہوئے ہیں حکومت ہر مرتبہ سیلاب اور زلزلوں کا شکار ہوتی ہے اور اسکے حفاظتی اقدامات کے بارے میں صرف زبانی جمع خرچ اور فوٹو سیشن تک محدود ہوتے ہیں۔کارکنان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کا اظہاراہل سنت والجماعت کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی ,مولانااللہ وسایاصدیقی نے لانڈھی داؤدچورنگی،بلدیہ ٹاون 9سعیدآباد،رشیدآباد،محمودآباداختر کالونی میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کیمپ کا دورے کے موقع پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ ہمارے پاس سرکاری وسائل نہیں اپنی مدد آپ کے تحت کارکن کام کر رہے ہیں سیلاب زدگان کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے متاثرین سیلاب کی بحالی کاکام حکومت بھی تیز کر ے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حالیہ بارش اور سیلاب و دیگر واقعات میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں پر افسوس ہے انسانی ہمدردی کے ناطے دھرنے کے قائدین سے اپیل کرتے ہیں کے بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانے کے بجائے دھرنے کو ختم کرکے خود بھی متاثرین سیلاب اور آئی ڈی پیز کی خدمت کریں اور حکومت کو بھی یکسوئی سے خدمات انجام دینے دیں دھرنے کی وجہ سے قوم کی توجہ بھی تقسیم ہوئی پڑی ہے اس لئے دھرنوں کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ آج سے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں امدادی کیمپ قائم کردیے جائیں اور کارکنان وہاں بھرپور ذمہ داری سے وقت دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سنگین صورتحال کی صورت میں صرورت پڑنے پر کارکنان کو دیگر صوبوں سے بھی طلب کیا جاسکتا ہے تاکہ امدادی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ آڑے نہ آئے اور زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔آخر میں انہوں نے سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اوربھاری تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاربھی کیا اور لواحقین کو تعزیتی پیغام بھی بھجوایا۔

متعلقہ عنوان :