پنجاب یونیورسٹی نے بی کام پارٹ۔ ون سالانہ امتحان2014ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 16 ستمبر 2014 18:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بیچلر آف کامرس(بی کام) پارٹ ون سالانہ2014ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سال بی کام پارٹ ون میں 45739امیدواروں نے شرکت کی ،16254پاس ہوئے۔ جبکہ کامیابی کا تناسب 35.54فیصد رہا۔جبکہ27262لڑکوں میں سے7650پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب28.06فیصد رہااور18477لڑکیوں میں8604پاس ہوئی اور کامیابی کا تناسب46.57فیصد رہا۔ تفصیلی نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :