وزیراعلی سندھ نے رواں سیزن گندم کی سابق سرکاری قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دیدی

بدھ 17 ستمبر 2014 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ نے رواں سیزن میں گندم کی سابق سرکاری قیمت ساڑھے 34سوروپے فی سوکلوگرام برقراررکھنے کی منظوری دیدی، قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافہ نہیں کریں گے، سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت مقررکرنے کیلئے اجلاس وزیراعلی سندھ کی صدارت میں ہوا،گندم کی 100کلوبوری کی قیمت میں 50روپے اضافے کی تجویز وزیراعلی سندھ نے مسترد کردی،حکومت سندھ نے رواں سیزن کیلئے گندم کی سابق قیمت ساڑھے 34سو روپے فی سوکلوگرام برقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

سید قائم علی شاہ نے کہ کہ سندھ میں گندم کی قیمت دوسرے صوبوں سے کم ہے،حکومت گندم پرایک ارب 70کروڑروپے کی سبسڈی بھی دیگی،قائم علی شاہ نے کہاکہ تھرمیں مفت گندم کی تقسیم کیلئے مزید ایک ارب روپے مختص کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :