چینی کا استعمال کم کر کے دانتوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، برطانوی ماہرینِ صحت،
برطانیہ کے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں سے چاکلیٹوں اور چینی سے بھری سافٹ ڈرنکس کو ہٹا نے کی تجویز دیدی
بدھ 17 ستمبر 2014 21:11
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء ) برطانیہ میں ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ خوراک میں چینی کی مقدار کم کرنے کے ہدف کو مزید موثر ہونا چاہیے۔ میڈیا رپوررٹ کے مطابق ڈحال ہی میں عالمی ادار ہ صحت اور برطانوی حکام نے مل کر چینی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے سفارشات دی تھیں۔ان نئی سفارشات کے مطابق اب ہمیں دن بھر میں خوراک سے حاصل ہونے والی کل توانائی کا صرف پانچ فیصد حصہ چینی سے لینا چاہیے، نہ سابقہ سفارشات کے مطابق دس فیصد۔
دوسری جانب بی ایم سی پبلک ہیلتھ جرنل میں شائع کردہ ایک تحقیق کے مطابق اس ہدف کو تین فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔یونیورسٹی کالج لندن اور لندن سکول آف ہائجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے محققین کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ سفارشات دانتوں کو کیڑا لگنے کی بیماری پر اٹھنے والے اخراجات کو مدِ نظر رکھ کر دی ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ دانتوں کو کیڑا لگنے کی سب سے بڑی وجہ چینی ہے اور اس لیے چینی کے استعمال کو کم کر کے اس مرض پر ’بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔
‘انھوں نے کہا کہ چینی کی مقدار کو صفر سے لے کر کل توانائی کے پانچ فیصد تک بڑھانے سے بچوں کے دانتوں کو کیڑا لگنے کے امکان دگنے ہو جاتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ صنعتی ممالک میں صحت کے کل اخراجات کا دس فیصد دانتوں کے امراض کے علاج پر صرف ہو جاتا ہے۔تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر فلپ جیمز کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں سے چاکلیٹوں اور چینی سے بھری سافٹ ڈرنکس کو ہٹا دینا چاہیے۔خوراک میں چینی کم کرنے کی سفارشات کے باوجود لوگ سفارش کردہ دس فیصد کے ہدف سے زیادہ چینی استعمال کر رہے ہیں۔اگر کوئی شخص سافٹ ڈرنک کا 330 ملی لیٹر والا کین پیتا ہے تو اس کو ایک دن کے لیے تجویز کردہ چینی کی کل مقدار کا 50 فیصد حصہ مل جاتا ہے۔ جب کہ دن بھر میں دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والی چینی اس کے علاوہ ہے۔تحقیق کے دونوں مصنفین ’ایکشن آن شوگر‘ نامی تنظیم کا حصہ ہیں اور وہ چینی کے زیادہ استعمال کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.