سام سنگ نے گلیکسی سمارٹ فونزکی نئی سیریز متعارف کرادی
بدھ 17 ستمبر 2014 22:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے مختلف طبقات کے مواصلاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنے سمارٹ فونزکی نئی گلیکسی سیریز متعارف کرادی۔نئے متعارف کردہ ماڈلز میں گلیکسی سٹار 2 (G130E)، گلیکسی سٹار ایڈوانس (G350E) اور گلیکسی Ace4 Lite SS 4GB شامل ہیں۔گلیکسی سٹار 2 ایک واضح اور بڑے سائزکے 3.5 انچ HVGA (320*480) TFT ڈسپلے سکرین اورجدید ترین Android KitKat 4.4 اوایس /اپ گریڈآپشن سمیت دوہری سم کے فیچرزکے ساتھ آتا ہے۔
یہ ایک SC6815A (سنگل 1.0Ghz A7) Chipset بھی فراہم کرتا ہے ۔ یہ سمارٹ فون 4 GB انٹرنل میموری کے علاوہ اضافی سٹوریج کے لئے 32 GB مائیکرو ایس ڈی سلاٹ کا حامل اور 2MP FF کیمرہ سے لیس ہے۔گلیکسی سٹار 2 کو 1GHz پروسیسر اور 512 ایم بی ریم کے ذریعے طاقت مہیا کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
مارکیٹ میں یہ صرف 8,800 روپے کی قیمت پردستیاب ہے۔گلیکسی ACE4 Lite ، 4.0 انچ WVGA TFT TN ڈسپلے سکرین اور ڈولفن (single A7 1.2GHz) chipset کا حامل ہے۔
اس سمارٹ فون میں Android KitKat (4.4) آپریٹنگ سسٹم /اپ گریڈ، 512MB ریم، 4GB (eMMC) میموری اور (32GB تک) مائیکروایس ڈی کارڈ microSD لگا ہوا ہے۔اس کی دیگر خصوصیات میں HSPA+ 21/5.76 900/2100 EDGE/GPRS 850/900/1800/1900، 3MP فلیش میموری ، وائی فائی شامل ہیں۔ اس دلکش سمارٹ فون کی تعارفی قیمت11,750 روپے مقررکی گئی ہے۔گلیکسی سٹارایڈوانس (G350E) سام سنگ کا ایک اور شاہکار ہے جس میں 4.3 inch WVGA TFT سکرین ، Android KitKat 4.4 اوایس ،A7 1.2GHz سنگل کورپراسیسر 512MB ریم اور 4GB انٹرنل میموری اورطاقت ور 3MP کیمرہ لگا ہوا ہے۔یہ موبائل مارکیٹ میں 10.999کے تعارفی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ سام سنگ پاکستان میں موبائل ڈویژن کے سربراہ فرید اللہ جان نے کہا ہے کہ سام سنگ گلیکسی سیریزکی تمام مصنوعات حقیقی سمارٹ فون فیچرزکے ساتھ زبردست طاقت کی حامل اور مختلف ذوق کے گاہکوں کے ایک وسیع حلقہ کیلئے آئیڈیل انتخاب ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.