یونیورسٹی آف بلوچستان اور امریکن کونصلیٹ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 17 ستمبر 2014 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) یونیورسٹی آف بلوچستان اور امریکن کونصلیٹ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، مفاہمتی یادداشت پر کونصل جنرل یو ایس کراچی برین ہیت(Brain Heath)اور جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے دستخط کئے اس موقع پر یونیورسٹی لا کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ اور یو ایس کونصلیٹ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی، تحقیقی، ہم آئنگی کو فروغ دیں گے۔ یو ایس کونصلیٹ جامعہ بلوچستان کے لاء کالج میں جدید لائبریری لنکن کارنر کا قیام عمل میں لائیگی۔ جس میں جدید کتب،کمپیو ٹر لیب، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء لیکچر پروگرامز، ای بک اور تمام سہولتوں سے آراستہ ایک جدید لائبریری ہوگی۔

(جاری ہے)

جس کے لئے جگہ جامعہ بلوچستان مہیا کرے گی۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے امریکن کونصلیٹ کے تعاون کو سراہاتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا اہم اور سب سے پرانی یونیورسٹی ہے جبکہ ملکی جامعات میں ساتویں درجے پر فائض اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ اور یہ انتہائی اعزاز کا مقام ہے۔ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

انہوں نے کونصل جنرل کو جامعہ بلوچستان کے دورے کا بھی دعوت دی۔اس موقع پر امریکن کونصل جنرل نے کہا کہ اداروں کے درمیان تعلقات استوار کرنے سے ایک دوسرے کے ثقافت اور تجربات سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس کے 700لنکن کارنرز دنیا میں قائم کئے جارہے ہیں۔ جس سے طلباء و طالبات ، اساتذہ اور اسکالرز استفادہ کررہے ہیں۔ جو کہ بلوچستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :