الطاف حسین کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سرگودھا کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا
جمعہ 19 ستمبر 2014 17:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تحصیل جوگھیاں سیداں سرگودھا میں سیلاب متاثرہ عوام کیلئے، کھانا ،صاف پانی ،بسکٹ اور دیگر ضروری اشیاء زندگی تقسیم کی گئیں ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان اورمیاں عتیق کی نگرانی میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی، اس موقع پر صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) کے رکن ریاض احمد ، اپر پنجاب کے صدرعتیق عباسی و اراکین کمیٹی اور ڈسٹرکٹ سرگودھا کے صدرشفیق گجر و اراکین کمیٹی اور دیگر کارکنا ن بھی موجود تھے ۔
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام ڈسٹرکٹ سرگودھا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے ایک امدادی کیمپ بھی لگایا گیا جس میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے ساتھ ساتھ راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔(جاری ہے)
امدادی کیمپ میں رابطہ کمیٹی ارکان نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا نیکیوں میں اضافے کا عمل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا فلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کسی طور پر پیچھے نہیں ہے اور انشاء اللہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا ، حکومت کو چاہیے کہ حالیہ بارشوں سے عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیلاب سے پیدا ہونے والی وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے صحت و صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے اپنا بنیادی فریضہ بھی انجام دےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.