گیارہ ٹرینی بھارتی ججوں کو نشے کی حالت میں بدتمیزی کرنے پر برطرف کردیاگیا،
ریاست اترپردیش کے ایک ریستوران میں ججزنے زیادہ شراب پی کرآپس میں بھی جھگڑاکیا
جمعہ 19 ستمبر 2014 23:17
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں گیارہ زیر تربیت ججوں کو نشے کی حالت میں بدتمیزی اور لڑائی کرنے پر برطرف کردیا گیا ۔ اتر پردیش کے شہر لکھن میں یہ زیر تربیت جج اپنی تربیت کے دوران ایک ریسٹورنٹ میں گئے تھے۔بھارتی میڈیاکے مطابق اس ریسٹورنٹ میں انھوں نے بہت زیادہ شراب پینے کے بعد اپنی ساتھی جج کے بارے میں غیر مہذب جملے بولے اور ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔
اس لڑائی کے باعث ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ ہوئی۔ ریسٹورنٹ میں لگے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے اس بلوے میں شامل ججوں کی شناخت کی گئی اور کمیٹی نے تفتیش کے بعد ان گیارہ ججوں کو برطرف کرنے کی سفارش کی۔ یہ گیارہ زیر تربیت جج ان 74 انٹرنیز میں شامل تھے جو لکھن میں انسٹیٹیوٹ آف جوڈیشل ٹریننگ اینڈ ریسرچ میں تربیت لینے آئے تھے۔(جاری ہے)
سات ستمبر کو یہ سب لوگ ایک ریسٹورنٹ گئے۔
زیادہ شراب پینے کے بعد انھوں نے گالیاں نکالیں اور ایک دوسرے سے لڑنے لگ گئے۔ ایک خاتون جج جو ریسٹورنٹ میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھیں نے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کو اس معاملے کی اطلاع دی جنھوں نے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس کو اطلاع کی۔ ریاست کے گورنر نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سفارش پر ان گیارہ زیر تربیت ججوں کو نکال دیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.