دھرنا دینے والے کبھی ملک وقوم کے مخلص نہیں ہو سکتے،محمد شہباز شریف،
یہ وقت دھرنوں کا نہیں ،سیلاب متاثرین کی مدد ،ملک و قوم کی خوشحالی کا ہے، حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل استعمال کریگی
ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:33
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنہ دینے والے کبھی بھی ملک وقوم کے مخلص نہیں ہو سکتے ۔یہ وقت دھرنوں کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ملک و قوم کی خوشحالی کا ہے۔ حکومت ان متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل استعمال کرے گی۔ جب تک یہ متاثرین واپس اپنے گھروں کو نہیں لوٹ جاتے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
یہ غریب متاثرین درحقیقت پاکستان کا عظیم سرمایہ اور اثاثہ ہیں جنہیں ہم کسی صورت بھی مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد کے قصبہ ونیکے تارڑ اور بہک احمد یار میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ، ممبران صوبائی اسمبلی ملک فیاض احمد اعوان، چوہدری اسداللہ آرائیں، کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری افضل حسین تارڑ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.