شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،
سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کی جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک،نائب صوبیدارشہید
ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:43
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں کلیئرنگ کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ نائب صوبیدار شہید ہوگئے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوان آپریشن ضرب عضب میں اپنے اہداف حاصل کرکے کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ سے پانچ کلومیٹر دور جنوبی مشرق میں علاقہ میں کلیئرنس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ نائب صوبیدار مزمل نے جام شہادت نوش کیا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب 98 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جس میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 60 سے زائد ٹھکانے اور اسلحے کے ڈپو تباہ کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.