تائیوانی خاتون کی لاش ہنزہ سے مل گئی ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،مس چینگ کے فرانسیسی دوست نے حادثہ کی اطلاع پسو گاوٴں کے تھانے میں درج کروائی تھی ، پولیس افسر
اتوار 21 ستمبر 2014 14:37
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) پولیس اہلکاروں اور ریسکیو ٹیم کے دیگر اراکین کو ایک تائیوانی خاتون کی لاش ملی جو گلگت بلتستان کے ہنزہ نگر ضلع کے قریب ایک چوٹی سے گرکر ہلاک ہوگئی تھیں۔26سالہ یو چنگ چینگ فرانسیسی ساتھی زوریئر کے ہمراہ ہنزہ وادی کے ایک گلیشئر سے واپس آرہی تھیں کہ ایک چوٹی سے گر گئیں۔
(جاری ہے)
فرانسیسی ساتھی نے گجال پولیس اور مقامی افراد کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیابعدازاں چھ پولیس اہلکاروں اور 12 مقامی افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیم کو جائے وقوع کی جانب روانہ کیا گیا جہاں سے تائیوانی سیاح کی لاش ملی جسے ہنزہ منتقل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس افسر حسین جامی نے کہا کہ مس چینگ کے فرانسیسی دوست نے حادثہ کی اطلاع پسو گاوٴں کے تھانے میں درج کروائی تھی۔ایک مقامی ٹور آپریٹر امتیاز علی نے کہا کہ سیاحوں نے جس راستے کا انتخاب کیا اسے بہت خطرناک تصور کیا جاتا ہے، مقامی افراد بھی اس راستے سے دور رہتے ہیں اور اگر جانا پڑ بھی جائے تو بند ٹریک پر بہت محتاط رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس راستے پر ایک غلط قدم بھی موت کا باعث بن سکتا ہے کیوں کہ اس سے آپ ہزاروں فٹ نیچے واقعے پتھروں پر گر سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.