پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، 7 وزراء سمیت 287 ارکان نے چپ کا روزہ نہیں توڑا،صرف حاضری سے وہ اپنا پورا اعزازیہ اور مراعات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، اجلاس پرمجموعی طور پر26 کروڑ سے زائد خرچ کئے گئے ،ذرائع
اتوار 21 ستمبر 2014 16:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کے تین ہفتوں تک جاری رہنے والے مشترکہ اجلاس میں ایک اندازہ کے مطابق 7 وزراء سمیت 287 ارکان نے چپ کا روزہ نہیں توڑااور صرف حاضری پر اکتفا کیا جس سے وہ اپنا پورا اعزازیہ اور مراعات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جبکہ اس اجلاس پرمجموعی طور پر26 کروڑ سے زائد خرچ کئے گئے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ26 کروڑ سے زائد خرچ کرنے کے باوجود مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں7 وزراء ،5 پارلیمانی سیکرٹری ،25 سینیٹرا ور 250 ارکان اسمبلی ایسے بھی ہیں جنہوں نے اجلاس میں کسی قسم کی کوئی سمع خراشی نہیں فرمائی۔
ان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان شامل ہیں ۔ان ارکان نے ڈیسک پر لگا بٹن دبانے کی بھی کوشش نہیں کی ۔اجلاس کے دوران 150 سے زائدارکان ”سیلانی روح“کے طور پر آئے اور صرف حاضری لگا کر واپس چلے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 18 روز تک اجلاس کی صدارت کی ۔چیف وہپ شیخ آفتاب نے تمام حکومتی ارکان کو اجلاس میں شرکت کے لئے کہا تھا تاہم بہت سے ارکان نے بہت سے ارکان نے شمولیت نہیں کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.