عید لاضحی تک اگر وفاقی حکومت نے صوابی سوئی گیس منصوبہ کیلئے این او سی جاری نہ کیا تو پشاور ہائی کورٹ میں وفاق کے خلاف رٹ دائر کرونگا، اسد قیصر
پیر 22 ستمبر 2014 14:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عید لاضحی تک اگر وفاقی حکومت نے صوابی سوئی گیس منصوبہ کیلئے این او سی جاری نہ کیا تو پشاور ہائی کورٹ میں وفاق کے خلاف رٹ دائر کرونگا۔ضلع صوابی کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی پرویز خان خٹک نے تمام فنڈزفراہم کرنے کا وعدہ پہلے ہی کردیا ہے لیکن وفاقی حکومت این او سی جاری کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
یہ اعلان انہوں نے آج موضع شمہ کو بانڈہ مرغزصوابی میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی عاقب اللہ خان حاجی رنگیز خان،رونق زمان خان اور نسیم گل نے بھی خطاب کیا۔ سپیکرصوبائی اسمبلی نے کہا کہ اگر پچھلے ادوار میں ضلع صوابی کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز نہ کیا جاتا توآج یہ ضلع اتنا پسماندہ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ضلع کے عوام کا احساس محرومی دور کرنے کا تہیہ کرچکا ہوں اور وہ دن دور نہیں کہ صوابی کو بھی اسلام آباد جیسے سہولیات سے آراستہ کرکے عوام کے معیار زندگی بلند کرینگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ًگندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ،طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میںآ پریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
-
تپ دق کے بعد پھیپھڑوں کی بیماری: ایک مریض کی کہانی
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
ٹریبونل میں زیرالتواء 2700ارب کے ٹیکس کیسز سے متعلق قانون بن چکا ہے
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.