وزیراعلیٰ بلوچستان زراعت کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، یار محمد پندرانی

پیر 22 ستمبر 2014 14:31

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء ) صوبائی ڈائریکٹر جنرل زراعت بلوچستان یار محمد پندرانی نے کہا کہ صوبے بھر میں زراعت کے فروغ کیلئے ہماری بھرپور کوشش جاری اور اس میں کافی حد تک ہم کامیاب ہورہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک زراعت کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ناریل فارم اوتھل کی حالت آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے آج ہمیں فارم کا دورہ کرکے خوشی ہوئی ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تنویر احمد چنہ نے فارم کی ترقی کیلئے محنت کی ہے ان خیالات کا انہوں نے ناریل فارم اوتھل کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے زمینداروں کیلئے اعلیٰ کوالٹی کا کپاس بیج فراہم کیا ہے جس سے لسبیلہ کے زمینداروں کو کافی فائدہ پہنچا ہے یہ واحد بیج ہے جس کے فصل کو اسپرے کی ضرورت نہیں ہے اور اس کپاس سے زمینداران اپنی معاشی بحران پر قابو پا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں زمینداروں کو صرف بجلی کا بڑا مسلہ ہے جس کے حل کیلئے موجودہ حکومت بھرپور کوشش کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان یہ مسلہ حل کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیگر اضلاع میں بھرتیاں جاری کی ہوئی ہیں اور ناریل فارم اوتھل میں بھی بھرتیاں ہوئی تو میٹرٹ پر ہونگی اور اشتہارات بھی مقامی اخبارات میں دینگے اگر دیگر اخبارات میں دیا تو اس میں واضح تحریر کرینگے کہ ان پوسٹوں پر صرف مقامیوں کا حق ہے تاکہ کوئی دوسرے اضلاع کاامیداوار کوشش ہی نہ کریں انہوں نے کہا کہ ناریل فارم اوتھل میں پانی کا مسلہ ہے جو فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے ہماری کوشش ہے کہ ناریل فارم اوتھل کے پانی کے مزید بور لگائیں جائے تاکہ فاریل کی حالت کو مزید بہتر بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ آج یہ فاریل کافی حد تک ترقی پر ہوتا لیکن افسوس کہ کئی سال پہلے اس فارم کو سیلاب نے تباہ کیا تھا جس کی وجہ سے اس کی بہتری میں کچھ وقت درکار ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ ایک پرامن علاقہ ہے یہاں پر زراعت کا فروغ لازمی ہے اور اس ضلع کی معیشت بھی زراعت پر ہے اور الحمد اللہ زراعت کیلئے خوشحالی کیلئے سب کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ناریل فارم اوتھل کے ملازمین جو ریٹائرڈ و فوت ہوگئے ہیں انکے ورثاء کی بھرتیاں کے کیس پینڈینگ میں ہیں اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ ان کا معاملہ بھی جلد حل ہوجائے انہوں نے ناریل فارم اوتھل کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت تنویر احمد چنہ نے انھیں تفصیلی بریفینگ دی اس موقع پر منشی کریم بلوچ ودیگر موجود تھے علاوہ ازیں ایگلیچر ز ورکر یونین کے جنرل سیکریٹری عبدالقادر جمالی نے اپنے یونین کے مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :