مودی امریکا دورے میں روزے رکھیں گے
پیر 22 ستمبر 2014 20:46
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) انڈیاکے وزیر اعظم نریندر مودی امریکا کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران نو دنوں کا روزہ رکھیں گے۔ہندو مت پر سختی سے عمل پیرا اور مکمل طور پر سبزی خور مودی ہر سال نوراتری تہوار کے موقع پر روزہ رکھتے ہیں ۔اس مرتبہ یہ تہوار 25ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گا اور اس دوران مودی امریکا کے دورے پر ہوں ، جہاں وہ صدر بارک اوباما سے ملاقات کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، نو دنوں تک مسلسل روزے میں مودی خود کو صرف چائے اور لیمو کے شربت تک محدود رکھیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایسے دوروں پر پرتعش روایتی دعوتیں نظر انداز کریں گے۔وزیر اعظم ہاؤس نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم ایک سینئر عہدے دار نے اےایف پی کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 'وزیر اعظم کے روزے سے امریکا میں ان کی مصروفیات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وہ شیڈول کے مطابق ملاقاتیں کریں گے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.