قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کو کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم،
یہ فیصلہ تمام متنازعہ حلقوں کے بارے میں 14ماہ قبل ہی کیا جاتا تو ملک اس افراتفری کا شکار نہ ہوتا،الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی حقیقی شکایات کا ازالہ کرے،افضل خان
پیر 22 ستمبر 2014 20:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122کو کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند اور تازہ ہوا کے جھونکے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر یہ فیصلہ تمام متنازعہ حلقوں کے بارے میں 14ماہ قبل ہی کیا جاتا تو ملک اس افراتفری کا شکار نہ ہوتا۔
الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ جن جن حلقوں کے بارے میں سیاسی جماعتوں کی حقیقی شکایات ہیں ان شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام کا موجودہ انتخابی نظام پر اعتماد بحال ہوسکے۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان نے کہاکہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئین ذمہ داری ہے مگر یہ دیکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے معزز ممبران کی توجہ الیکشن کمیشن میں بھرتیوں ترقی و تبادلوں اور دیگر انتظامی امور پر مرکوز ہوتی ہے جو بنیادی طور پر الیکشن کمیشن کے انتظامی سربراہ یعنی سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استحقاق ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.