شیخ زید میڈیکل کالج کے طلباء سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی

بدھ 24 ستمبر 2014 17:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید میڈیکل کالج کے طلباء سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے شیخ زید انتظامیہ کو طلباء کے داخلہ فارم وصول کرنے کی ہدائت کر دی۔ لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار طلباء کے وکیل احمد چھچھرنے موقف اختیار کیا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد شیخ زید ہسپتال حکومت پنجاب کے پاس آ گیا مگر قواعد کے مطابق اسے رجسٹرڈ کرائے بغیر ہی خود مختار ادارے کا درجہ دے کر طلباء کی فیسوں میں غیر قانونی اضافہ کر دیا گیا۔

پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ بورڈ آف گورنرز کی عدم موجودگی کے باوجود طلباء کی فیسیں دو لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئیں جبکہ واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر طلباء کے داخلے روکے جا رہے ہیں جو کہ انکے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

شیخ زید ہسپتال کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ شیخ زید میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے فیسوں میں اضافہ کیا گیااور یہ اضافہ عدالتی حکم کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کو فریقین کے وکلاء کا موقف سن کرمعاملہ پندرہ یوم میں حل کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت چودہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :