ایران نے میزائل سے لیس نیاڈرون طیارہ متعارف کرادیا،

ایرانی وزارت دفاع نے نوتیارشدہ ڈرون کی تصویر جاری کردی

بدھ 24 ستمبر 2014 18:57

ایران نے میزائل سے لیس نیاڈرون طیارہ متعارف کرادیا،

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) ایران نے میزائل سے لیس اپنا تیارشدہ ایک نیا بغیر پائیلٹ طیارہ (ڈرون) متعارف کرادیا،ایران کی سرکاری نیوزایجنسی کی اطلاع کے مطابق نائب وزیردفاع جنرل امیر حاتمی کا کہناتھا کہ ایرانی انجنیئروں نے مسلح افواج کے لیے یہ ڈرون تیار کیا ہے۔یہ میزائل لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے،اس کی تحقیق ،تجربے اور آزمائش کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ نئے ڈرونز جنگی جیٹ ،ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں سمیت مختلف اقسام کے طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں''۔تاہم انھوں نے اس نئے ڈرون کی مزید فنی خصوصیات نہیں بتائی ہیں۔سرکاری ٹیلی ویڑن نے کسی نامعلوم مقام پر منعقدہ تقریب میں اس نئے ڈرون کو متعارف کرانے کی فوٹیج نشر کی ۔ایران بیلسٹک ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام پر بھی عمل پیرا ہے اور وہ 2010ء سے ایسے ڈرونز تیار کررہا ہے جو ایرانی وزارت دفاع کے مطابق ایک ہزار کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :