ابھی میری کافی کرکٹ باقی ہے ، عوام کو کرکٹ کھیلتا ہوا نظر آؤنگا ، یونس خان ،ہمیں پرفارمنس دینے کا وقت ہی نہیں دیا جاتا ، میری کارکردگی پر مجھے ٹیم میں شامل کیا گیا ، پھر فوراً باہر کردیا گیا ، آسٹریلین سیریز میں بھی پرفارم نہ کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہوگا ، ٹیم میں مجھ سے زیادہ سست کھیلنے والے موجود ہیں ، خواہش ہے 2015ء کا ورلڈ کپ کھیلوں ، میڈیا سے گفتگو
بدھ 24 ستمبر 2014 20:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے ڈراپ کئے جانے والے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ابھی میری کافی کرکٹ کافی ہے ، عوام کو کرکٹ کھیلتا ہوا نظر آؤں گا ، میری فٹنس سب کے سامنے ہے ۔
(جاری ہے)
ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں یونس خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پرفارم کرنے کا وقت ہی نہیں دیا جاتا میری کارکردگی پر مجھے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور پھر فوراً ہی باہر کردیا گیا ایک سیریز میں کارکردگی نہ دکھانے پر اگلی سیریز کیلئے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں تسلسل کے ساتھ نہ کھلانے پر ہر کھلاڑی کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف پرفارم کرنے والے لڑکوں کو بھی ٹیم سے باہر کردیا جائے گا لیکن میں پرامن کھڑا رہوں گا ابھی میری کافی کرکٹ باقی ہے مجھے سے زیادہ سست کھیلنے والے ٹیم میں موجود ہیں دنیا کے بہترین بلے بازوں پر برا وقت آتا ہے امید ہے سلیکٹرز کی امیدوں پر پورا اتر کر ورلڈ کپ 2015ء میں سکواڈ کا حصہ ہونگا میری خواہش ہے کہ میں اس ورلڈ کپ کو یادگار بناؤں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
شاداب کو مار پڑرہی تھی تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے؟، شائقین کا بابر اعظم سے سوال
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے تیار: رپورٹ
-
بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
-
آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ
-
آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
-
کامران اکمل کا پاکستانی کھلاڑیوں پر 'ذاتی مقاصد' کو ترجیح دینے کا الزام
-
پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش
-
ورلڈ اوپن اسکواش چیمپین شپ میں حمزہ خان کو جھٹکا
-
نیشنل چیلنج فٹبال کپ،واپڈا اور ایس اے گارڈنز (کل )فائنل میں مدمقابل ہونگے
-
ٹینس اسٹارنواک جوکووچ کو سرپرپانی کی بوتل ماردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.