نیشنل چیلنج فٹبال کپ،واپڈا اور ایس اے گارڈنز (کل )فائنل میں مدمقابل ہونگے

ہفتہ 11 مئی 2024 11:32

نیشنل چیلنج فٹبال کپ،واپڈا اور ایس اے گارڈنز (کل )فائنل میں مدمقابل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) نیشنل چیلنج فٹبال کپ کا فائنل (کل (اتوارکو واپڈا اور ایس اے گارڈنز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے جانیوالا فانل میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائیگا اس سے قبل سیمی فائنل رائونڈ میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو 0-2 گول جبکہ ایس اے گارڈنز نے ایچ ای سی کو 2-3گول سے شکست دیکر فائنل تک رسای حاصل کی تھی۔