اوباما کی'چائے کی پیالی میں طوفان 'اٹھ کھڑا ہوا،

صدر کا بے ڈھنگے پن کے ساتھ امریکی میرینز کو جوابی سلیوٹ، ٹوئٹر صارفین نے اسے امریکی میرینز کی توہین کا نام دیدیا

بدھ 24 ستمبر 2014 23:06

اوباما کی'چائے کی پیالی میں طوفان 'اٹھ کھڑا ہوا،

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) ایسے وقت میں جب ہرطرف شام میں داعش کے خلاف امریکی فضائیہ کی کارروائیوں کا چرچا ہے، امریکا میں صدر اوباما کی طرف سے کافی کپ ہاتھ میں پکڑے امریکی میرینز کے سلیوٹ کا جواب دینا موضوع بحث بن گیا ہے۔ عملا اس واقعے نے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بعض ٹوئٹر صارفین نے اسے امریکی میرینز کی توہین کا نام دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر جو کہ امریکی افواج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں انہیں فوی سلیوٹ کرتے ہیں جوابا صدر کو بھی سلیوٹ کرنا ہوتا ہے لیکن ایسے ہی ایک موقع پر صدر نے میرینز کے سلیوٹ کا جواب بڑے ہی غیر رسمی انداز میں یوں دیا کہ صدر کے ہاتھ میں ایک کافی کپ بھی موجود تھا۔بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر نیو یارک کے ایک ہیلی پیڈ کے پاس بنائی گئی ہے۔ اس تصویر کے سامنے آتے ہیں ٹوئٹر پر تبصرے آنا شروع ہو گئے۔

صدر اوباما کے ہاتھ میں اس کافی کپ کا ہونا اس گرین پالیسی کے بھی منافی ہے کیونکہ اوباما گرین پالیسی کے حق میں ایک تقریر بھی کرنے کی تیاری میں تھے۔ٹوئٹر کے بعض صارفین نے ایسے وقت میں جب امریکی میرینز شام میں ایک خطرناک جنگ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ صدر کی طرف سے اس بے ڈھنگے پن سے سلیوٹ کا جواب دینا مناسب نہیں ہے۔