لاہور ہائیکورٹ نے تمام سیاسی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی، رہائی کا حکم
جمعرات 25 ستمبر 2014 13:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے تمام سیاسی کارکنوں کی نظربندی کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود سیاسی کارکنوں کی نظر بندی ختم کر کے انہیں رہا نہیں کیا گیا ۔ ہوم سیکرٹری مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جبکہ کارکنوں کی نظر بندی سے متعلق ان کے پاس کسی قسم کا تحریری ریکارڈ موجود نہیں ، دوران سماعت عدالت میں ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے پانج سو اکاون کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ان کارکنوں سے ضمانتی مچلکے وصول کیے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
عوامی تحریک کے وکیل بتایا کہ نظربندیان غیرقانونی ہیں اور یہ ثابت ہو چکا ہے ، تحریک انصاف کے وکیل گوہر سندھو نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد پنجاب بھر میں سیاسی کارکنوں کی نظربندیاں غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیدیں اور کارکنوں کو بغیر ضمانتی مچلکوں کے تیس منٹ میں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں نمٹا دی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.