بھارتی ریلوے مسافرایک ایس ایم ایس پرکھانا منگواسکیں گے،سروس شروع،ابتدئی طورپر یہ سروس چھ بڑی ایکسپریس ٹرینوں میں متعارف کروائی گئی ہے،ترجمان بھارتی وزارت ریلوے

جمعرات 25 ستمبر 2014 18:51

بھارتی ریلوے مسافرایک ایس ایم ایس پرکھانا منگواسکیں گے،سروس شروع،ابتدئی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) بھارتی ریلوے نے مسافروں کو من پسند کھانامنگوانے کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغازکردیا،بھارتی میڈیاکے مطابق ریلوے نے جمعرات سے چھ بڑی ایکسپریس ٹرینوں میں یہ پائلٹ پروجیکٹ شروع کردیا ، بھارتی ریلوے کے ترجمان کے مطابق ٹرین میں پیش کیے جانے والے کھانے کے معیار کے حوالے سے مسافروں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ریلوے نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

ریل کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دہلی پٹھان کوٹ ایکسپریس، کٹیارامرتسر ایکسپریس، امرتسر میں مقبول عام تلک ٹرمنس، شانِ پنجاب ایکسپریس، نئی دہلی امرتسر ایکسپریس اور شہید ایکسپریس ٹرین کو پائلٹ پروجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ان ٹرینوں میں کھانے کے ڈبے کی سہولت نہیں ہے۔ مسافروں کو کھانے بکنگ کروانے کے لیے پی این آر نمبر اور ٹرین کا نام لکھ کر 139 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :