سٹی ٹریفک پولیس کے موبائل یونٹ نے جی سی یو میں 150 طالب علموں کے لرنر جبکہ 56کے پرمانینٹ ڈرائیونگ لائسنس بنائے،

موبائل لائسنسنگ یونٹ مرحلہ وار شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے،طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 25 ستمبر 2014 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ طالب علموں میں ٹریفک شعور بیدار کرکے بہت مثبت نتائج حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کے موبائل لائسنسنگ یونٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طالب علموں کے لرنر اور پرمانینٹ ڈرائیونگ لائسنس بنائے۔ سی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ نے جی سی یو کا وزٹ کیا۔

مینیجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فیسیلٹی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر یوسف بشیر نے سی ٹی او کا استقبال کیا۔150 طالب علموں میں لرنر جبکہ 56 نے پرمانینٹ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ سی ٹی او نے کہا کہ نوجوان نسل نے ملک کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہے۔ طالب علموں میں ٹریفک شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موبائل لائسنسنگ یونٹ مرحلہ وار شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ٹیسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر بلا تاخیر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیئے جا رہے ہیں۔پروفیسر یوسف بشیر نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیم کے ہمراہ ٹریفک چیف کی آمد نہایت خوش آئند ہے جس سے طالب علموں کے ذہن میں سٹی ٹریفک پولیس بارے اچھا تاثر قائم ہوا۔ شہریوں کو اس طرح کی خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے سے پولیس عوام دوستی کا رشتہ مضبوط ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :