پرویز خٹک کے جلوزئی کیمپ میں مقیم متاثرین کیلئے 3 کروڑ روپے مالی امداد اور متاثرین کے بچوں کیلئے فری ایجوکیشن کا اعلان لائق تحسین ہے،تحریک متاثرین خیبر ایجنسی

جمعرات 25 ستمبر 2014 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) تحریک متاثرین خیبر ایجنسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے جلوزئی کیمپ میں مقیم متاثرین کیلئے 3 کروڑ روپے مالی امداد اور متاثرین کے بچوں کیلئے فری ایجوکیشن کا اعلان لائق تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب کے باہر 61 دن سے جاری کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک متاثرین کے چےئرمین اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے متاثرین کے مسائل پر چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے ڈیڑھ سال حکومت کرنے کے باوجود ان کے مسائل کو حل کرنے کو کوئی ترجیح نہیں دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کی جانب سے فاٹا کے متاثرین کو جو راشن مل رہا ہے وہ انتہائی ناقص ہے وہ راشن جانور کے کھانے کا قابل بھی نہیں ہے اس لئے یو این ایچ سی آر متاثرین کو راشن فراہم کرنے کی بجائے ان کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے رقم فراہم کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کا احتجاج وفاقی حکومت کے خلاف اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ان کے جائز مطالبات نہ مانے جائے ۔ ا نہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عید سے پہلے ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ عید کے دن گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے ۔

متعلقہ عنوان :