کارکا دروازہ بند نہ کرنے پر سعودی شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی، بیوی گاڑی سے اترکرجاتے ہوئے دروزاہ کھلاچھوڑگئی، شوہرنے کہنا نہ ماننے پر طلاق دیدی

جمعرات 25 ستمبر 2014 23:10

کارکا دروازہ بند نہ کرنے پر سعودی شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی، بیوی گاڑی ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء)سعودی شہری نے اپنی اہلیہ کوکار کا دروازہ بند کرنے سے انکار پر طلاق دیدی ،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دونوں میاں بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ پکنک منانے گئے تھے، اور جب وہ گھر پہنچے تو بیوی کار سے اتری اور بچوں کو شوہر کی مدد کرنے کا کہہ کر گھر کے اندر چلی گئی،اس کے شوہر نے کار کا دروازہ بند کرنے کے لیے اسے بلایا، لیکن بیوی نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اسے خود ایسا کرنا چاہیے کہ وہ کار میں بیٹھا ہوا ہے ،شوہر بیوی کے اس جواب پر بھڑک گیا اور اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تم یہ دروازہ بند نہیں کرتی تو تم میرے لیے حرام ہو اور تمہیں میرے گھر میں داخل نہیں ہونا چاہیے،ان خاتون نے اس گھر کو چھوڑ دیا اور پھر وہ اپنے والد کے گھر چلی گئیں۔

(جاری ہے)

بہت سے لوگوں نے اس جوڑے کے مابین مصالحت کی کوشش کی لیکن خاتون نے ان تمام کوششوں کو مسترد کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ’غیر ذمہ دار‘ مرد کے ساتھ اپنی شادی برقرار رکھنا نہیں چاہتیں۔