وزیر اعظم سمیت 11شخصیات کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے قتل پر وزیر اعظم سمیت 11 اہم شخصیات کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ، مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی گئی۔ وزیر اعظم سمیت 11 اہم شخصیات کے خلاف قتل کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوران سماعت تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست محض تشہیر اور سنسنی پھیلانے کے لئے دائر کی گئی ہے اس لئے اسے خارج کیا جائے۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے وکلاء کا کہنا تھا کہ 27 جون 2014 کو بہاولپور میں عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔
14 اگست کا اجازت نامہ ملنے پر دھرنا دیا گیا، 19 اگست کی شام کو دھرنا پر امن طور پر شاہراہ دستور پر منتقل کیا گیا، عدالت کو بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ 30 اگست کو شب جب دھرنے کو پرامن طور پر وزیر اعظم ہائوس منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تو پولیس کی جانب سے شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 کارکن جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے، تحریک انصاف کے وکلاء کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریاستی مشینری اور پولیس کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا، پورے آپریشن کی کمانڈ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کی، چودھری نثار نے ریڈ زون کا دورہ کیا، کامیاب آپریشن پر اہلکاروں کو مبارکباد دی۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس نے عمران خان کے کنٹینر پر براہ راست فائرنگ کی ، وزیر دفاع نے ٹی وی پر بیان دیا کہ آپریشن کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوا۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر ریلوے خواجہ آصف سمیت 11 شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف نے درخواست میں آئی جی پنجاب، آئی جی ریلوے پولیس، ایس ایس پی آپریشن، ڈپٹی کمشنر، اس کے وقت کے آئی جی خالد خٹک کو نامزد کیا ہے۔ عدالت نے تحریک انصاف کے مقدمہ میں دہشتگردی 7 اے ٹی اے کی دفعات شامل کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی ہے۔ عوامی تحریک کی درخواست پر بھی وزیر اعظم سمیت 11 افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے جس کی تحقیقات ایس پی کپیٹن الیاس کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.