سکھر میں مویشی منڈیاں تو سج گئیں ،خریدار غائب ، مویشیوں کی قیمتیں سن کر سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں
ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:19
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) سکھر میں مویشی منڈیاں تو سج گئیں ،خریدار غائب ، مویشیوں کی قیمتیں سن کر سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں ، شہری شہر سے دور گاؤں دیہات سے جانوروں کی خریداری پر مجبور، پرائیوٹ سیکٹر کے لوگوں نے بھی زائد منافع کے لئے مال پٹریاں لگا لی ، تفصیلات کے مطابق عید الالضحیٰ کے قریب آتے ہی دیگر شہروں کی طرح سکھر کے مختلف علاقوں میں بھی مویشی منڈیاں سج گئیں ہیں مگر خریدار منڈیوں سے غائب ہیں مویشی منڈیوں اور پرائیوٹ سیکٹر کے مویشی مالکان نے اپنے اپنے جانوروں کو دلہنوں کی طرح سجا کران کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے خریداروں کی آمد اور مویشیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل پڑی ہیں ، شہر یوں کی جانب سے عید قربان پر زائد منافع کمانے کیلئے مختلف علاقوں میں فروخت کیلئے کھڑے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں سکھر کی مویشی منڈیوں میں دنبہ13 ہزار سے لیکر27ہزار ، بکرا 20 ہزار سے 45 ہزار ،گائے ایک لاکھ سے لیکر8لاکھ ، بیل 2 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے جو عام خریدار کی قوت سے باہر ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب امسال سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہیں خریداروں کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر مویشیوں کے ریٹ آسمان تک جا پہنچے ہیں لگتا ہے مہنگائی کا طوفان جانوروں پربھی آگرا ہے بچوں کی ضد اور سنت ابراہیمی کے لئے مہنگا جانور خریدنے پر مجبور ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.